اکبربگٹی قتل کیسآفتاب شیرپائوکی عبوری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے سبی کی عدالت سے جاری کردہ گرفتاری کے وارنٹ معطل کردیے


Numainda Express August 07, 2012
پشاور ہائیکورٹ نے سبی کی عدالت سے جاری کردہ گرفتاری کے وارنٹ معطل کردیے فائل فوٹو

پشاورہائیکورٹ نے نواب اکبربگٹی قتل کیس میں ملوث پیپلزپارٹی شیرپائو کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپائو کی عبوری ضمانت منظورکر تے ہوئے سابق وزیرکو30 اگست کوکوئٹہ کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا جبکہ سبی کی عدالت سے آفتاب شیرپائو کی گرفتاری کے جاری کردہ وارنٹ معطل کردیے۔

اس موقع پر آفتاب احمد خان شیرپائو عدالت میں پیش ہوئے۔ دریں پیپلزپارٹی شیرپائو کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو نے پشاور ہائیکورٹ سے سفری ضمانت ملنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواب اکبربگٹی کے قتل سے ان کاکوئی تعلق نہیں کیونکہ وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے اور اس وقت بلوچستان میں امن وامان کا مسئلہ صوبائی تھا۔ انھوں نے کہاکہ نواب اکبربگٹی قتل کیس چونکہ ابھی عدالت میں ہے اس بنا وہ اس حوالے سے کچھ کہہ نہیں سکتے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں