ایم کیو ایم ساتھ نہ دیتی تو حکومت5سال کیا4ماہ پورے نہ کر پاتی الطاف حسین

ہرمشکل وقت میں ساتھ دیالیکن پیپلزپارٹی نے قدرنہیں کی اورہمیں چھوڑکرلوگوں کی گردنیں کاٹنے والے سفاک قاتلوں کو گلےلگالیا


Express Desk March 16, 2013
صرف جمہوری نظام کیلیے کئی بارخون کے گھونٹ پیے،فرسودہ نظام کے خاتمے کی جدوجہدجاری رہے گی، رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ اگرایم کیوایم چٹان کی طرح موجودہ حکومت کاساتھ نہ دیتی توپیپلزپارٹی کی حکومت5سال توکجا4ماہ پورے نہیں کرپاتی اورملک میں جمہوری عمل جاری نہ رہتا۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک سے غریب ومتوسط طبقے کے حقوق اور موروثی نظام سیاست، فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ اوربے لگام سرمایہ دارانہ نظام کاخاتمہ اورغریب ومتوسط طبقے کے عوام کوعملاًبااختیار بنانے کیلیے جدوجہدکررہی ہے،اگرچہ ہم نے ابھی اپنی جدوجہدمیںکامیابی حاصل نہیں کی لیکن اس مقصد کے حصول اورپاکستان میں نظام انصاف کے قیام،دہرے نظام تعلیم سمیت ہرطرح کے دہرے نظام کے خاتمے اورزندگی کے ہرشعبے میں غریب وامیرعوام کے یکساں حقوق کیلیے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،منتخب نمائندوں اورمختلف شعبوں،زونوں اورسیکٹروں کے کارکنوں نے جو جدوجہدکی ہے اس پرمیں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

الطا ف حسین نے کہاکہ پاکستان گزشتہ65برسوںمیں صحیح جمہوریت سے محروم رہا،ملک میں اگرجمہوری نظام آیابھی تووہ سال دوسال سے زیادہ نہیں چل سکا،آج موجودہ حکومت نے اپنے5سال مکمل کیے ہیں،اس حکومت کے5سال مکمل ہونے اورجمہوری دورکوجاری رکھنے کیلیے ایم کیوایم کے رہنماؤں،کارکنوں اورخودمیں نے ان گنت مرتبہ خون کے گھونٹ پیے اورہر کڑے اورمشکل وقت میں موجودہ جمہوری عمل کاساتھ دیا۔



جس کے نتیجے میں حکومت نے5سال مکمل کرلیے ،پیپلزپارٹی کاطرزعمل عوام دوست نہیں بلکہ عوام دشمن تھاہم اس عوام دشمن رویے پرباربارپیپلزپارٹی کوتنبیہ کرتے رہے،وہ ہم سے اصلاح کرنے کے وعدے کرتے رہے لیکن ان کارویہ نہ بدلا،پیپلزپارٹی نے جمہوری عمل کیلیے ہمارے تمام ترغیرمشروط تعاون اورکوششوںکی قدرنہیںکی بلکہ ہمیں اس کایہ انعام دیاکہ ہرمشکل وقت میں چٹان کی طرح کھڑے رہنے والے دوست کوچھوڑکربھتہ خوروں،پرچی مافیا،معصوم افرادکواغوا کر کے ان کے گلے کاٹنے والے سفاک جرائم پیشہ عناصرکوگلے لگالیااورقربانیاں دینے والے اپنے سچے دوستوں پر جرائم پیشہ عناصرکوترجیح دی۔

انھوں نے اجلاس کے توسط سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورموروثی سیاست کے مخالف ایک ایک سچے پاکستانی نوجوان،طلبہ،طالبات،محنت کش، مزدور،وکیل،ڈاکٹر،انجینئرسے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اوراپنے ووٹ کے ذریعے ایم کیوایم کوکامیاب بنائیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔