کراچیفائرنگ وپرتشددواقعات میں خاتون سمیت8ہلاک

ملیرجعفرسوسائٹی میں نوجوان،لانڈھی میں سبزی فروش اورخیرآبادمیں چوکیدار ماراگیا


Staff Reporter March 16, 2013
کورنگی میں نشئی،گلشن میں خاتون قتل،کینٹ سے لاش ملی،محمودآبادمیں بھی ایک ہلاک فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشددواقعات کے دوران خاتون سمیت8 افرادہلاک اورسی آئی ڈی کے اے ایس آئی سمیت7زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملیرجعفرطیارسوسائٹی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے19 سالہ وسیم ہلاک ہوگیا، مقتول نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چند روز قبل ہی مولا رام کمپاؤنڈمیں رہائش اختیارکی تھی۔لانڈھی36-Bمیں موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے سبزی فروش 55 سالہ محمد اکرم ہلاک ہوگیا، مقتول علاقے کاہی رہائشی ہے۔

خیرآبادمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30 سالہ یوسف ہلاک ہوگیا ،مقتول پلاٹ کا چوکیدار تھا۔کینٹ اسٹیشن سے بوری میں بند لاش ملی ،مقتول کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی،ذرائع نے بتایاکہ ایک شخص اپنا سامان لے کر پہنچا اور قلی کو اپنا سامان اٹھانے کا کہا جس کے بعد وہ غائب ہوگیا،سامان مشکوک دیکھ کر جب اسے کھولاگیاتواس میں سے لاش نکلی ،مقتول کی عمر تقریباً 25 برس ہے تاہم شناخت نہیں ہوسکی۔گلشن اقبال کے بلاک تیرہ ڈی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 40 سالہ مرجان بی بی دختر علی شیر خان کوتشددکے بعدگردن پرتیزدھارآلے کے وارکرکے ہلاک کردیا۔



مقتولہ غیرشادی شدہ اوراپنے بھائی کے ساتھ رہتی تھی،ملزمان نے واقعے کوڈکیتی کارنگ دیتے ہوئے گھر کا سامان بھی بکھیردیا،پولیس نے مقتولہ کے بھائی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ کورنگی ڈیڑھ نمبر مین روڈمیڈیکل اسٹورکے سامنے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30سالہ ساجدہلاک ہوگیا ،مقتول کورنگی سوکوارٹرزکارہائشی اورنشے کا عادی تھا۔محمودآبادچینسرگوٹھ میں فائرنگ سے 25 سالہ سجادہلاک ہوگیا،واقعے کے بعدعلاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی تاہم پولیس نے صورتحال کوکنٹرول کرلیا۔

کھارادرکے علاقے ابل چوک پر فائرنگ سے 22 سالہ محمد آصف زخمی ہوگیا۔نیٹی جیٹی پل پرفائرنگ سے سی آئی ڈی کااے ایس آئی ممتاز جنجوعہ زخمی ہوگیا،ممتاز پرلیاری گینگ وارکے شیراز کامریڈنے فائرنگ کی اور ساتھیوں کے ہمراہ فرارہوگیا۔تین ہٹی پرنامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 35 سالہ اسما زخمی ہوگئی۔حاجی کیمپ سریاگلی میں فائرنگ کرکے30سالہ عارف،40 سالہ چینااور55سالہ جمشید زخمی ہوگئے۔رات گئے چڑیا گھر کے قریب سے بھی 25سالہ نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں