حافظ قرآن بچے سے بدفعلی اور قتل کے مجرم کو 35 سال قید

مجرم کو کم سزا ملی ہے لہذا سزائےموت کے لیے اپیل دائرکریں گے، اہلخانہ مقتول


ویب ڈیسک December 20, 2017
مجرم کو کم سزا ملی ہے لہذا سزائےموت کے لیے اپیل دائرکریں گے، اہلخانہ مقتول۔ فوٹو : فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ قرآن بچے کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے کیس میں مجرم کو 35 سال قید کی سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حافظ قرآن بچے کے اغوا کے بعد قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے مجرم حسن بٹ کو 35 سال قید کی سزا سنادی۔ دوسری جانب مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مجرم کو کم سزا ملی ہے لہذا سزائے موت کے لیے اپیل دائرکریں گے۔

واضح رہے کہ مجرم نے 9 سالہ حافظ قرآن کو اغوا اور بدفعلی کے بعد قتل کردیا تھا اور پھر تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا تھا جب کہ پولیس نے مجرم کو ستمبر2016 میں نیپئر سے گرفتارکیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں