کاغذات نامزدگی میں چور دروازہ کھول دیاگیا طاہر القادری

قرض خوروں اور ٹیکس چوروں کو محفوظ راستہ دیا گیا، الیکشن سے قبل دھاندلی جاری ہے

فوٹو: فائل

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہاہے کہ نئے کاغذات نامزدگی میں قرضے معاف کرانے والوں اور ٹیکس چوروں کو محفوظ راستہ دیکر الیکشن کمیشن عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔

نئے نامزدگی فارم اصل میں نیا چور دروازہ کھولنے کے مترادف ہے ۔حقیقت میں الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے8جون2012 کے فیصلے کی دھجیاں بکھیر رہا ہے مگر تاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ شفاف الیکشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،پری پول رگنگ عروج پرہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے احکامات کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے۔




ایک پریس ریلیزکے مطابق وہ عوامی تحریک کی ایگزیکٹوکونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ کل لیاقت باغ راولپنڈی کے جلسے میں بہت سے حقائق قوم کے سامنے لائوںگا۔انھوں نے کہاکہ غیر آئینی طور پر تشکیل پانے والے الیکشن کمیشن نے اب تک اپنے اقدامات سے ثابت کر دیا ہے کہ اسے غیر آئینی طور پر کس لیے تشکیل دیا گیا تھا۔
Load Next Story