شمالی وزیرستان میں امریکا سے ملکر آپریشن پر اتفاق نہیں ہوا پاکستان

یہ فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے کہ کب،کہاں اور کس وقت کارروائی کرنی ہے،’’اسکریو ٹائٹ‘‘آپریشن پاکستانی فورسز خودکررہی ہیں


Naveed Akber August 07, 2012
یہ فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے کہ کب،کہاں اور کس وقت کارروائی کرنی ہے،’’اسکریو ٹائٹ‘‘آپریشن پاکستانی فورسز خودکررہی ہیں, فوٹو فائل

ROME: پاکستان نے شمالی وزیرستان میں امریکاکے ساتھ ملکر آپریشن کرنے پر اتفاق کے امریکی اخبار کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے کہ کب، کہاں اور کس وقت فوجی آپریشن کرنا ہے۔ اہم انٹیلی جنس ذرائع نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں مشترکہ آپریشن کو محض پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں کوئی بھی آپریشن کرنے کا فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے،

امریکاکے ساتھ ملکر مشترکہ آپریشن پر اتفاق میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ مربوط آپریشن ایک جاری عمل ہے جسے ''اسکریو ٹائٹ'' آپریشن بھی کہا جاتا ہے لیکن یہ کارروائی پاکستانی سیکیورٹی فورسز اپنے علاقے میں خود کرتی ہیں جبکہ بارڈر کے دوسری طرف کارروائی ایساف یا افغان فورسز کرتی ہیں اور یہ مشترکہ کارروائیاں نہیں ہوتیں ،

یہ عمل ایک طویل عرصہ سے چلتا آرہا ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے کہتا آیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر غیر ملکی فوجیوں کوکارروائی کی اجازت نہیں دے گا ۔ یاد رہے کہ امریکی اخبار '' وال اسٹریٹ جرنل'' کی طرف سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے حالیہ دورہ امریکا اور دونوں ممالک کی اعلیٰ عسکری قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں شمالی وزیرستان میں مشترکہ آپریشن پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |