بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

مقبوضہ وادی میں ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں سے بچنے کے لیے سری نگر میں مزید بھارتی فوج کو تعینات کردیا۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت پر وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت پر مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی جارہی ہے، مقبوضہ وادی میں ہڑتال کے باعث دکانیں، کاروباری مراکز، بازار اور اسکول بند ہیں۔ حریت قیادت کی جانب سے ہڑتال اور مظاہروں کے اعلان کے بعد میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے اور دیگر حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہید


دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں سے بچنے کے لیے سری نگر میں مزید بھارتی فوج کو تعینات کردیا ہے جس کے باعث علاقے میں کرفیو کی صورتحال ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 کشمیریوں کی شہادت پر ہڑتال

واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع کپواڑہ کے مضافاتی گاؤں ٹھنڈی پورہ کرالہ پورہ میں ایک مریض کو اسپتال لے جانے والے ٹیکسی ڈرائیور کو گھات لگائے بیٹھے قابض بھارتی فوجیوں نے شہید کردیا تھا، واقعے کے خلاف احتجاج کے دوران قابض بھارتی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story