الجزائر میں 120 سال قدیم برہنہ مجسمہ توڑنے والا شخص گرفتار

اسلام میں بتوں کی اجازت نہیں جبکہ یہ عورت کا برہنہ مجسمہ ہے جسے عوامی مقام پر نہیں ہونا چاہیے، ملزم


ویب ڈیسک December 20, 2017
اسلام میں بتوں کی اجازت نہیں جبکہ یہ عورت کا برہنہ مجسمہ ہے جسے نہیں ہونا چاہیے، ملزم۔ فوٹو: انٹرنیٹ

FAISALABAD: الجزائر میں ایک شخص نے تاریخی برہنہ مجسمے کو توڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

الجیریا کے وزیر ثقافت ازالدین المہیوبی نےغیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سطیف شہر کے قلب میں 120 سالہ تاریخی مجسمہ 'عین الفورا' کو توڑنے کے جرم میں ایک شدت پسند کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

وزیر ثقافت نے بتایا کہ ملزم نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ اس نے اس مجسمے کو برہنہ ہونے کی وجہ سے تقصان پہنچایا ہے، وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ماہرین نے مجسمے کی مرمت مکمل کرکے اسے پہلے والی حالت میں بحال کردیا ہے۔



انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص برہنہ مجسمے کو تیز دھار آلے سے توڑنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ متعدد لوگ اس کے اردگرد موجود ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئے اور ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اسلام میں بتوں کی اجازت نہیں جبکہ یہ ایک عورت کا برہنہ مجسمہ ہے جسے عوامی مقام پر نہیں ہونا چاہیے، اس لئے اسے توڑا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں