پاکستان گورننس بہترکرے امریکامددنہیں کرسکتامنٹر

اپنی ناکامامیوں کاذمے داردوسروں کوٹھہرانے کے بجائے پاکستان اپنی ذمے داریاں پوری کرے


INP March 16, 2013
پاکستان بہت یادآتاہے،ڈرون حملوں سے دونوں ممالک کوفائدہ ہوا،سابق امریکی سفیر،انٹرویو فائل فوٹو

پاکستان میں امریکاکے سابق سفیرکیمرون منٹرنے کہاہے کہ پاکستانی اپنی ناکامیوں کا ذمے داردوسروں کوٹھہراتے ہیں۔

اعتراضات اور الزامات کے بجائے پاکستانیوں کواپنی ذمے داریاں نبھانی چاہئیں، حکومتی پروگراموں سے ہٹ کرمختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرکے ترقی کی راہوں پرآگے بڑھ سکتے ہیں، پاکستان میں عام تاثریہ ہے کہ امریکاوقت پڑنے پرپاکستان کواستعمال کرتاہے،امریکاپاکستان کے مسائل حل نہیں کرسکتا، پاکستانیوں کواپنے مسائل خودہی حل کرنا ہیں،جس کیلیے انہیں اچھی لیڈرشپ،گڈگورننس اورمسائل پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔



ڈرون حملوں سے دونوںممالک کوفائدہ ہواہے، ریمنڈڈیوس کامعاملہ دونوں ممالک کے لیے تکلیف دہ تجربہ تھا،دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دوسرے معاملات حکومتوں پرچھوڑدینے چاہئیں،عوام کوایک دوسرے کے قریب لانے، تعلیم،تجارت،ثقافت اور دوسرے شعبوں کی ترقی کیلیے اپنا کرداراداکرناچاہیے۔امریکی نشریاتی ادارے کوانٹرویومیں انھوں نے کہاکہ انہیں اوران کی اہلیہ کوپاکستان بہت یادآتاہے۔

انھوں نے بعض پاکستانی حلقوں کی جانب سے امریکا پرلگائے جانے والے الزامات کوغلط قراردیااورکہاکہ قرضوں اورامدادکاایک اپناطریقہ کارہے ،ڈرون حملے ایک خفیہ پروگرام ہے،جس پرزیادہ بات نہیں کرسکتالیکن اِس پروگرام سے دونوں ملکوںکوفائدہ ہواہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ اوردوسرے معاملات حکومتوں پرچھوڑ دینے چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں