نشان مانگنے کی مدت ختم109 جماعتیں انتخابی عمل سے باہر سیاسی جماعتیں طلب

کاغذات نامزدگی فارم کی ترسیل شروع،ن لیگ شیر ،جے یو آئی نے کتاب کیلیے درخواست جمع کرادی ،آئندہ ہفتے سے نشان الاٹ ہونگے


Numainda Express March 16, 2013
کاغذات نامزدگی فارم کی ترسیل شروع،ن لیگ شیر ،جے یو آئی نے کتاب کیلیے درخواست جمع کرادی ،آئندہ ہفتے سے نشان الاٹ ہونگے فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی ملک بھر میں ترسیل کا عمل شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے فارم کی ایک لاکھ 20ہزار کاپیاں چھاپی جا چکی ہیں اور ان کی ترسیل کاکام18 مارچ تک مکمل کرلیا جائیگا۔ خواتین کے کاغذات گلابی، مردوں کے سفید اور اقلیتوں کے پیلے رنگ کے ہیں جبکہ کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں اور پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کو 18مارچ کو ملاقات کیلیے دعوت دیدی ہے۔ جمعے کو الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت قانون کو خط لکھ دیا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے لوگ الیکشن کمیشن سے مل سکتے ہیں۔

اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمیشن جسٹس(ر) فخرالدین جی ابراہیم کریں گے جبکہ اس میں الیکشن کمیشن کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران آئندہ عام انتخابات، بالخصوص کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ادھر مسلم لیگ(ن) نے انتخابی نشان شیر، جمعیت علمائے اسلام(ف) نے بند کتاب کا نشان مانگا ہے۔ اپنی درخواست کے ساتھ جے یو آئی(ف) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا کتاب کو بند رکھنے کا فیصلہ بھی منسلک کیا ہے۔



اب تک کل 227رجسٹرڈ جماعتوں میں سے 118نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نشانات کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں جبکہ درخواستیں نہ جمع کرانے والی109جماعتیںآئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ این این آئی کے مطابق انتخابی نشانات کیلیے درخواست دینے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے تیر، ایم کیو ایم پتنگ، تحریک انصاف بیٹ اور مسلم لیگ(ق) سائیکل، اے این پی نے لالٹین، پاکستان عوامی تحریک ہلال، آل پاکستان مسلم لیگ نے عقاب، فنکشنل لیگ نے پھول،جماعت اسلامی نے ترازو کا نشان مانگا ہے۔ پیپلزپارٹی(شہیدبھٹو) نے تلوارکیلیے درخواست جمع کرا رکھی ہے۔

الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق 17 جماعتوں نے سورج کا نشان مانگا ہے۔ ان کے درمیان ٹاس کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر ے گا۔ علاوہ ازیں ثنانیوز کے مطابق رکن الیکشن کمیشن جسٹس(ر) شہزاد اکبرخان نے کہا ہے کہ دہری شہریت والے شخص کے نگراں وزیر اعظم بننے کے حوالے سے بھی آئین خاموش ہے۔ آئین کا آرٹیکل 62اور 63 صرف رکن پارلیمنٹ کے بارے میں ہے۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن میں یو این ڈی پی کے تعاون سے منعقدہ گول میزکانفرنس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدخان سمیت دیگر مقررین نے خواتین بالخصوص دیہی خواتین، معذورافراد اور اقلیتوں کی سیاسی عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے پر زوردیا۔

دریںاثنا اسلام آباد سے ہمارے نمائندے واجد حمید کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیرقانون فاروق ایچ نائیک کو ملاقات کے لیے 18مارچ کو بلایا گیاہے جب وہ وزیرقانون نہیںہونگے۔ اس ملاقات میں وہ الیکشن کمیشن کے ساتھ کاغذات نامزدگی فارم پرکس حیثیت میں گفتگو کرینگے نیز وہ ملاقات کیلیے آئیںگے بھی یا نہیں، اسکاجواب فاروق ایچ نائیک کی جانب سے الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجاگیا۔ فاروق ایچ نائک نے گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن کوصدرکی منظوری کے بغیرکاغذات نامزدگی فارم کی پرنٹنگ کی منظوری دینے کے بعد الیکشن کمیشن سے ملاقات کیلیے خط لکھا تھا لیکن چیف الیکشن کمشنر کی عدم موجودگی کے باعث یہ ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |