کلچرل شومیں رقصشجاعتمشاہدکونااہل قراردینے کی استدعا

لیگی رہنماؤں نے خلاف اسلام وآئین کام کیا،آرٹیکل62،63کے تحت کارروائی کی جائے


Numainda Express March 16, 2013
لیگی رہنماؤں نے خلاف اسلام وآئین کام کیا،آرٹیکل62،63کے تحت کارروائی کی جائے فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدرچوہدری شجاعت حسین اور سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید کو عوامی عہدے کے لیے تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔

درخواست گزار محموداختر نقوی نے آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری شجاعت اور مشاہدحسین نے مسلم لیگ(ق) کے زیرانتظام ایک ثقافتی شو میں سرعام بے ہودہ اور قابل اعتراض رقص کا اہتمام کیا جو اسلام، پاکستان کے آئین اور ملکی ثقافت سے کسی طور بھی مطابقت نہیں رکھتا۔



دونوں رہنمائوں نے خلاف اسلام اور خلاف آئین کام کیا ہے۔ درخواست گزار نے فاضل عدالت سے استدعا کی ہے کہ آئین کے آرٹیکل62 اور63 کی خلاف ورزی پر دونوں رہنمائوں کے الیکشن لڑنے پر تاحیات پابندی عائد کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں