خیبر پختونخوا حکومت نے کالجز میں این سی سی کی دفاع تربیت بحال کردی

طلبہ کو ہتھیار چلانے کی بنیادی تربیت کے علاوہ امتحانات میں خصوصی نمبر بھی دیے جائیں گے

طلبہ کو ہتھیار چلانے کی بنیادی تربیت کے علاوہ امتحانات میں خصوصی نمبر بھی دیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

BOISE:
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام کالجز میں دفاعی تربیت این سی سی کو بحال کر دیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام کالجز میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی دفاعی تربیت بحال کردی ہے۔ طلبہ کو این سی سی کی تربیت 2002 سے معطل تھی اور اسے 15 سال بعد بحال کیا گیا ہے۔ این سی سی کے تحت طلبہ کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور جنگی حالات میں ہتھیار چلانے کی بنیادی تربیت دی جائے گی۔ این سی سی کے تحت سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبہ کو پہلے کی طرح امتحانات میں خصوصی نمبر بھی دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس تربیت کا مقصد اپنے دفاع، ابتدائی طبی امداد، جنگی حالات میں بہتر نظم و نسق، اور ہتھیار چلانے کی بنیادی مہارت ہوا کرتا ہے۔ جنرل (ر) پرویز مشرف کی حکومت نے 2002 میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں این سی سی کی تربیت ختم کردی تھی۔
Load Next Story