پاکستانی ہائی کمیشن نے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو ویزہ جاری کردیا
ملاقات میں بھارتی ہائی کمیشن کا ایک سفارت کار بھی موجود ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستانی ہائی کمیشن نے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو ویزہ جاری کردیا جس کے بعد کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات 25 دسمبر کو ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے ملاقات کے لیے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو ویزہ جاری کر دیا، ملاقات میں بھارتی ہائی کمیشن کا ایک سفارت کار بھی موجود ہوگا جب کہ کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات 25 دسمبر کو ہوگی۔ ترجمان کے مطابق کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ نے ویزہ کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواست دی تھی جس پر پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد اور اسلامی شعائر کی روشنی میں بھارت کی درخواست قبول کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان کی کلبھوشن کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کی پیشکش
واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر فوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت کا حکم دیا تھا تاہم بھارت نے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر رکھا ہے۔