الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کیلیے ڈرافٹ شیڈول تیار کرلیا

الیکشن کمیشن 15 جنوری سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پرکام شروع کردے گا۔


ویب ڈیسک December 20, 2017
الیکشن کمیشن 15 جنوری سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پرکام شروع کردے گا۔ فوٹو : فائل

BEIJING: الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے لیے ڈرافٹ شیڈول تیار کرلیا جس کے تحت حلقہ بندیوں کے نقشہ جات اور دیگر ڈیٹا 26 دسمبر سے 10 جنوری تک مکمل کیا جائے گا۔

حلقہ بندیوں اورانتخابی فہرستوں پر نظرثانی سے متعلق الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا کی زیر صدارت جمعہ کو طلب کرلیا گیا جس میں حلقہ بندیوں سے متعلق چاروں چیف سیکرٹریز ،صوبائی الیکشن کمشنرز،سیکرٹری شماریات اور چیئرمین نادرا شریک ہوں گے۔

اجلاس میں محکمہ شماریات سے اضلاع ، تحصیل شمارتی چارجز سرکل اور بلاک کی سطح پر تفصیلات طلب کی جائیں گی، حلقہ بندیاں اورانتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا کام ہنگامی بنیادوں پر کرنا پڑے گا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اجلاس میں انتخابی عملہ اور مجوزہ پولنگ اسٹیشنز پر سہولیات کاجائزہ لینے سمیت حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے معاملے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

واضح رہے حلقہ بندیوں سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا تھا جس کے بعد بل کو سینیٹ میں پیش کیا گیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں