نواز شریف سے اچھے تعلقات ہیں مزید اچھے کرنا چاہتا ہوں ارباب رحیم

سندھ میں جو پورا کیک کھانے کی کوشش کریگا نقصان اٹھائے گا، زداری سب کا حصہ دیتے ہیں


Monitoring Desk March 16, 2013
پرویز مشرف اور بینظیر کے درمیان عالمی طاقتیں ضامن تھیں، ’تکرار‘ میں عمران خان سے گفتگو فوٹو : فائل

سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے اگر کوئی اور بھی ہمارے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریگا تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مشرف سے دوستی ہے لیکن سیاسی طور پر ہم ساتھ نہیں ہیں، سندھ حکومت مجھے سکیورٹی نہیں دے رہی، مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں، اس لئے میں پنجاب میں مقیم ہوں۔ ایکسپریس نیو زکے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انہوںنے کہ میں نے آصف زرداری یا بینظیر بھٹو کے بارے میں کبھی منفی بات نہیں کی تھی نہ ان کو پکڑا اور نہ چھوڑا، میں تو آصٖف زرداری کو فائیوسٹار پروٹوکول دے کر نوابشاہ بھیجاکرتا تھا، ہاں میں نے ان پر تنقید ضرور کی تھی اور یہ تنقید موجودہ حکومت پر بھی کررہا ہوں، تنقید ان سے برداشت نہیں ہوتی تھی۔



جب انہوں نے ہمیں قاتل قاتل کہا تو پھر میں نے جوابی بیان بازی کی، اب صدر آصٖف زرداری سے پوچھیں کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ بینظیر بھٹو کے قاتل کون ہیں جن کو یہ پہلے قاتل کہتے تھے آج ان کو ساتھ بٹھایا ہوا ہے، عوام کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ عوام کے یہ کتنے سگے ہیں، بینظیر کو جان سے مارنے کی کوئی دھمکی تھی یا نہیں اس کا مجھے پتہ نہیں لیکن پرویز مشرف کے پاس کوئی اطلاع ضرور تھی جس میں یہ شبہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ کچھ نہ کچھ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مجھے سیکیورٹی نہیں دے رہی، میں حکومت پنجاب کا مشکور ہوں کہ انھوں نے مجھے تحفظ فراہم کیا، ہم نے ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے، نواز شریف سے اچھے تعلقات ہیں اور مزید اچھے کرنا چاہتا ہوں، انھوں نے کہا کہ سندھ میں جو پورا کیک کھانے کی کوشش کریگا نقصان اٹھا ئے گا، آصٖف زرداری پورا کیک کھانے کی کوشش نہیں کرتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں