فاٹا اصلاحات بل پیش نہ ہونے پر اپوزیشن کا اسمبلی سے ایک بار پھر واک آؤٹ

حکومت فاٹا اصلاحات بل ایوان میں نہیں لائی اس لیے بہتر ہوگا ہم ایوان کے بجائے لابی میں بیٹھیں، خورشید شاہ


ویب ڈیسک December 20, 2017
اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے فاٹا اصلاحات کا بل ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر ایک بار پھر اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ایاز صادق کی زیرصدارت شروع ہوا جس میں حکومت کی جانب سے فاٹا اصلاحات بل ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر اپوزیشن نے ایک بار پھر احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

اجلاس کے آغاز میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت فاٹا اصلاحات بل ایوان میں نہیں لائی اس لیے بہتر ہوگا کہ ہم بھی ایوان میں بیٹھنے کے بجائے لابی میں بیٹھیں۔ بعد ازاں اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی کردیا گیا۔

فاٹا اصلاحات بل کے حوالے سے گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں مولانا فضل الرحمان نے بل کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے اپوزیشن ارکان پہلے بھی کئی بار فاٹا اصلاحات بل ایجنڈے میں شامل نہ کیے جانے پر نہ صرف ایوان میں احتجاج کرچکے ہیں بلکہ انہوں نے کئی بار اجلاس سے واک آؤٹ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں