موسیقی و مصوری کونصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ

موسیقی و مصوری کونصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ


Zulfiqar Baig December 21, 2017
موسیقی و مصوری کونصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی حکومت نے قومی کلچرپالیسی کے تحت ملک بھر کے اسکولوں میں جماعت اول سے میٹرک تک کے نصاب میں موسیقی، رقص اورمصوری کو بطور مضمون شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب مسودے کے مطابق قومی ثقافت کومحفوظ بنانے کیلیے قومی کلچر پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا، پاکستان میں موجود تاریخی ورثے کے تحفظ اور نوجوانوں کو ثقافت سے روشناس کرانے کیلیے موسیقی، رقص اور مصوری کونصاب کاحصہ بنایا جائے گا اور پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک طالبعلموں کو اس کی باقاعدہ تعلیم دی جائے گی۔

پالیسی کی تیاری میں صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے علاوہ نامور ادکاروں، فنکاروں اور ہنرمندوں سے بھی مشاورت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔