کراچی چیپ ٹرک سے ٹکرا گئی 3 افراد جاں بحق 4 بچے زخمی

ٹرک اندھیرے میں سڑک پر کھڑا تھا اور کوئی حفاظتی لائٹ بھی نہیں جل رہی تھی،عینی شاہدین

ٹرک اندھیرے میں سڑک پر کھڑا تھا اور کوئی حفاظتی لائٹ بھی نہیں جل تھی،عینی شاہدین فوٹو: فائل

شیر شاہ کے علاقے گلبائی میں چیپ ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔


پولیس کے مطابق کراچی میں شیر شاہ کے علاقے گلبائی کے قریب جیپ اندھیرے میں سڑک پرکھڑے ٹرک سے ٹکراگئی ، جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ریسکیو اداروں نےلاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں علاج کے دوران ایک خاتون بھی چل بسی۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرک اندھیرے میں سڑک پر کھڑا تھا اور کوئی حفاظتی لائٹ بھی نہیں جل رہی تھی جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔
Load Next Story