الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں حلقہ بندیوں کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے لیے 8 نکاتی اصول وضع کرلیے ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک December 21, 2017
حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن جلد 5 حلقہ بندی کمیٹیاں تشکیل دے گا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں حلقہ بندیوں کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے لیے 8 نکاتی اصول وضع کرلیے ہیں جس کے مطابق حلقہ بندیاں عوامی سہولت اور علاقے کی یکسانیت کو برقرار رکھنے کے اصولوں پر کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیاں آبادی، جغرافیائی حدود، علاقائی محل وقوع، انتظامی باؤنڈریز، عوامی اور مواصلاتی سہولت پر ہوں گی جب کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن جلد ہی 5 حلقہ بندی کمیٹیاں تشکیل دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں