کراچی رینجرز کا سرچ آپریشن13 افراد گرفتار بم بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

گرفتارافرادکے قبضے سے ایک ایل جی،3 ریپیٹرز اور ساٹ،کلاشنکوف سمیت 2 درجن سے زائد مختلف اقسام کی رائفلیں برآمد ہوئی ہیں


ویب ڈیسک March 16, 2013
گرفتارافرادکے قبضے سے ایک ایل جی،3 ریپیٹرز اور ساٹ،کلاشنکوف سمیت 2 درجن سے زائد مختلف اقسام کی رائفلیں برآمد ہوئی ہیں فوٹو : ایکسپریس، فائل

لاہور: رینجرز کے سرچ آپریشن میں 13 افراد گرفتار جبکہ دیسی بم بنانے والی فیکٹری بھی پکڑ گئی۔

تیسر ٹاون کے علاقے میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف 4 گھنٹےطویل آپریشن کیا جس کے دوران دیسی ساختہ بم بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی جبکہ 2 درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم موقع پرہی تفتیش کےبعد کچھ افراد کو چھوڑ دیا گیا جبکہ 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتارافرادکے قبضے سے ایک ایل جی ، 3 ریپیٹرز ، کلاشنکوف سمیت 2 درجن سے زائد مختلف اقسام کی رائفلیں،سیکڑوں گولیاں اور 2 درجن پستولیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ 5 غیر تیار شدہ کریکرز ، ٹیلی اسکوپس بھی بر آمد کی گئی ہیں ، تیسر ٹاون سے گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں