شوہر کا کیرئیر بچانے کے لیے ایشوریا کو سلمان کی یاد آگئی
ابھیشیک کے ناکام کیرئیر کو کامیاب بنانے کے لیے ایشوریا میدان میں اتر آئیں
ایشوریا رائے بچن کو ان دنوں اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ناکام کیرئیر کی فکر لگی ہوئی ہے جسے بچانے کے لیے وہ کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔
نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے درمیان تعلق کی کسے خبر نہیں دونوں کے عشق کے قصے زبان زد عام تھے۔ سلمان ایشوریا کے اس حد تک دیوانے تھے کہ ان کے خلاف کچھ بھی سن نہیں سکتے تھے لیکن سلمان کا یہی دیوانہ پن دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ بنا، ایشوریا سلمان خان سے اتنی عاجز آچکی تھیں کہ انہوں نے ان سے دوری اختیار کرنے میں ہی عافیت جانی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ایشوریا رائے کو سلمان کی وجہ سے بڑے نقصان کا خطرہ
علیحدگی کے بعد سلمان اور ایشوریا کے تعلقات اتنے زیادہ خراب ہوگئے تھے کہ دونوں کو ایک دوسرے سے بات کرنا تودور ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی گوارا نہ تھا لیکن مجبوری انسان سے سب کچھ کروادیتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے کے شوہر اداکار ابھیشیک بچن کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے ناکام اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ابھیشیک بچن کے کیرئیر میں بہت کم فلمیں ہیں جو کامیاب ثابت ہوئیں۔ اب ایشوریا رائے نے اپنےشوہر کے کیرئیر کو بچانے کا فیصلہ کرلیا ہےاور اس مقصد کے لیے انہیں اپنے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان کی یاد آئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان نے ایشوریا کی وجہ سے پدماوتی چھوڑی
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے نے سلمان خان کی سابق مینیجر ریشماں شیٹھی کو ابھیشیک بچن کی مینیجر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ریشماں کو ابھیشیک کے کیرئیر کو ایک نئی سمت دینے کے لیے لایا جارہا ہے۔ جس طرح انہوں نے سلمان خان کے کیرئیر کو اونچائیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسری جانب ابھیشیک بچن بھی اپنی ناکام فلموں کے باعث محتاط ہوگئے ہیں اور نئے پروجیکٹس سائن کرنے کے بجائے پہلے سے موجود پروجیکٹس پر ہی دھیان دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار ابھیشیک بچن کی امیدیں اس وقت بھارت کے معروف شاعر ساحر لدھیانوی کی زندگی پر بننے والی فلم سے وابستہ ہیں جس کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی دے رہے ہیں۔ یہ فلم ابھیشیک کے کیرئیر کے متعلق فیصلہ کرے گی کہ وہ اب بھی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں یا ان کا دور ختم ہوچکا۔