سلمان خان اور کترینہ کیف سب پر بازی لے گئے

سلمان خان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف بھی ہیں


ویب ڈیسک December 21, 2017
سلمان اور کترینہ ان دنوں اپنی فلم’ٹائیگرزندہ ہے‘کی تشہیر میں مصروف ہیں؛ فوٹوفائل

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف اپنے چاہنے والوں کو سب سے پہلے نئے سال کی مبارکباد دے کر سب پر بازی لے گئے۔

سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں زور و شور سے اپنی فلم ' ٹائیگرزندہ ہے' کی تشہیر میں مصروف ہیں اور لوگوں کو اپنی فلم کی طرف متوجہ کرنے کے لیے ہر طریقہ اختیار کررہے ہیں۔ اسی مقصد کے لیے سلمان خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرائی ہے جس میں سلمان اور کترینہ اپنے تمام چاہنے والوں کو نئے سال کی ایڈوانس مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔



اس خبرکوبھی پڑھیں:''ٹائیگر زندہ ہے'' کی نمائش پر پابندی

سلمان اور کترینہ کی یہ ویڈیو دراصل ملبوسات تیار کرنے والے بین الاقوامی برانڈ کے لیے بنائی گئی ہے، جسے فلم کی پروموشن کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اس میں سلمان اور کترینہ نے اپنے پرستاروں کو سب سے پہلے نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 'ٹائیگرزندہ ہے' نے'باہوبلی 2' کا ریکارڈ توڑدیا

واضح رہے کہ سلمان اور کترینہ فلم'ٹائیگر زندہ ہے'کے ذریعے 5 سال کے طویل عرصے بعد ایک بار پھر دھوم مچانے آرہے ہیں۔ فلم 22 دسمبر کوریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں