چین نے شہباز شریف پر کرپشن کا الزام لگانے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا

چینی کمپنی ’’یابیٹ‘‘ نے جھوٹے الزامات پر پنجاب حکومت سے معاف مانگ لی


ویب ڈیسک December 21, 2017
چینی کمپنی یابیٹ کی جانب سے پنجاب حکومت سے معافی بھی مانگی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

MINGORA: چین نے ملتان میٹرو پراجیکٹ میں شہباز شریف پر کرپشن کا الزام لگانے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا۔

ملتان میٹرو پراجیکٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر کرپشن کا الزام لگانے والی چینی کمپنی کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا، تحقیقات میں الزامات جھوٹ ثابت ہونے پر چین کے ریگولیٹری کمیشن نے چینی کمپنی کوبلیک لسٹ کردیا۔

چینی حکومت نے میٹروبس سے پیسے کمانے کے جھوٹے دعوے پر چینی کمپنی یابیٹ پر اپنی ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد کیا اور سیکیورٹیز مارکیٹ میں حصہ لینے پر ہمیشہ کیلئے پابندی بھی عائد کردی، اس کے علاوہ کمپنی کے دیگر متعلقہ عہدیداروں کوبھی سزائیں سنائی گئیں۔ یابیٹ کمپنی کی جانب سے پنجاب حکومت سے معافی بھی مانگی گئی ہے جس کا خط کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

چینی کمپنی یابیٹ نے 4 ماہ قبل اپنے ملک میں بھیجے گئے ڈھائی ارب روپے ملتان میٹروبس سے کمانے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پر شدید تنقید کی گئی تھی، چین اور پنجاب حکومت کی الگ الگ تحقیقات میں یہ حقیقت سامنے آئی کہ نہ تو یابیٹ نام کی کسی کمپنی نے ملتان میٹرو بس میں کوئی کام کیا اور نہ ہی پراجیکٹ کے ٹھیکیداروں میں سے کسی نے اس نام کی کسی کمپنی سے کبھی کام کروایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ملی بھگت سے پیسے کمانے کے الزامات کی تردید کی اور قانونی نوٹسز بھی بھجوائے، پنجاب حکومت کے مطابق پی ٹی آئی کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس کا اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں