عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کی کوشش کرینگےجی ایم ریلوے

جعلی ٹکٹوں کے اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہے،ساہیوال سے اوکاڑہ تک ٹریک ڈبل کردیا


Numainda Express August 07, 2012
جعلی ٹکٹوں کے اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہے،ساہیوال سے اوکاڑہ تک ٹریک ڈبل کردیا, فوٹو اے پی پی فائل

ISLAMABAD: جنرل مینجرآپریشن ریلوے جنید قریشی نے کہا ہے کہ ساہیوال سے اوکاڑہ تک 50کلومیٹر ٹریک ڈبل کر دیا گیا جوآئندہ ہفتے ٹرین آپریشن کے لیے کھول دیا جائے گا جبکہ اوکاڑہ سے پتوکی تک ڈبلنگ آف ٹریک دسمبر کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا، مسافروں کی سہولت کے لیے عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کی کوشش کریں گے تاہم ٹرینوں کی تعداد کا اعلان وقت آنے پرکیا جائے گا،

ریلوے مکانا ت کی مرمت کے لیے حکومت سے فنڈزمانگے ہیں۔ انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورراولپنڈی کے درمیان چلنے والے ریل کاروں اور لاہور کراچی کے درمیان نئی ٹرین کے لیے پانچ پرائیویٹ پارٹیوں نے ٹیکنیکل اور فنانشل بڈز جمع کرادی ہیں جن کے جائزہ کے لیے گریڈ 20 کے تین افسران پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے

تاہم موصول ہونے والی بڈزکے بارے میں دوہفتوں تک فیصلہ ہو جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ بینظیر کی شہادت کے بعد جلائے گئے ریلو ے اسٹیشنوں میں سے کئی اسٹیشنوں کے درمیان کام مکمل ہونے کے باعث پی ایل سی ختم ہو گئی

جبکہ باقی کام بھی جلد مکمل ہو جائے گا،خانپور ریلوے اسٹیشن پر جعلی ٹکٹوں کے اسکینڈل کے بارے میں انھوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور کرپشن میں ملوث ملازمین کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں