کراچی پان کی دکان پر بھتہ خوروں کا کریکر حملہ 2 افراد زخمی

کریکر حملے میں زخمی دونوں افراد کو عباسی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


ویب ڈیسک March 16, 2013
عزیز آباد میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد پان کی دکان پر کریکر پھینک کر کر فرار ہوگئے۔ فوٹو فائل

عزیز آباد میں بھتہ نہ دینے پر پان کی دکان پر کریکر حملے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسریس نیوز کے مطابق عزیز آباد میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد پان کی دکان پر کریکر پھینک کر کر فرار ہوگئے ، واقعے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر عباسی اسپتال پہنچایا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی، پولیس حکام نے واقعہ بھتہ خوروں کی کارروائی قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں