میڈاس کمپنی کے انعام اکبرتفتیشی ٹیم کے سامنے پھرپیش نہ ہوئے
مزید ریکارڈپیش، اہم شواہد کو مقدمے کا حصہ بنایاجا رہا ہے‘ وقاص علی
KARACHI:
ڈائریکٹراینٹی کرپشن لاہور ریجن وقاص علی محمود کی سربراہی میں اشتہاری کمپنی میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ کی کرپشن کے حوالے سے بنائی گئی ٹیم نے پیر کو بھی تفتیش جاری رکھی۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی پی آرکے افسروں نے گزشتہ روزبھی اشتہارات میں بے ضابطگیوں کے متعلق ریکارڈ ڈائریکٹرکو پیش کیا۔
دوسری جانب میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو انعام اکبر گزشتہ روز بھی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے، ان کی علالت کے حوالے سے کمپنی نے دستاویزات پیش کیں تاہم ڈی جی پی آر کے بعض افسران نے گزشتہ روز ٹیم کے سامنے آڈٹ پیراجات کے حوالے سے مزید ریکارڈ جمع کرایا۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور وقاص علی نے بتایا کہ ہم نے 8 افراد کوسمن جاری کیے تاہم 5 کی تعمیل نہ ہو سکی چنانچہ اب جمعرات کوپھر سمن جاری کیے ہیں جبکہ بعض اہم شواہد کو مقدمہ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلی سیکرٹریٹ اور محکمہ اطلاعات کے بعض افسروں نے حکومت کی ہدایت پر اشتہاری کمپنی کے مالک انعام اکبر کے خلاف فردجرمکے مختلف پہلوؤں پر غور کیا اور اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر ٹیکنکل سے بھی بعض امور پر مشاوت کی۔
حکومت پہلی انکوائری کی روشنی میں دستاویزات کے ساتھ دوسری انکوائری بھی کرائے گی ۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو تین روزتک تفتیش کے حوالے سے رپوٹ تیار کرنے سے منع کیا گیا ہے تاکہ وزیر اعلی سیکریٹریٹ کی ٹیم تحقیقات کر کے رپورٹ حکومت کو دے سکے۔تفتیشتی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن حسن رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل پر مشتمل ہے۔