مسلم لیگن کا بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے فیصلے کے بعد 6 وزرا بھی مستعفی ہوگئے ہیں، سردار ثنا اللہ زہری


ویب ڈیسک March 16, 2013
مسلم لیگ (ن) نگراں حکومت کے قیام کے لیے مک مکا کی پالیسی کی مخالفت کرتی ہے، سردار ثنا اللہ زہری فوٹو: اے پی پی

DOHA: مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رکن بلوچستان اسمبلی سردار ثناء اللہ زہری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پارٹی سے تعلق رکھنے والے 6 وزرا مستعفی ہوگئے ہیں۔

سردار ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نگراں حکومت کے قیام کے لیے مک مکا کی پالیسی کی مخالفت کرتی ہے اور ایوان صدر سے نامزد کیے گئے نگراں وزیر اعلیٰ کی حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) نے ایک ریٹائرڈ جج اور سیاستدان کا نام دیا ہے جو ہر طرح سے غیر جانبدار اور قابل قبول ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں