کراچی کے 8 بڑے پارکوں کی زمین پر قبضے کا انکشاف

پارکوں میں قبضے کا انکشاف محکمہ پارکس کی کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ ٹاسک فورس کو دی گئی رپورٹ میں کیا گیا۔

برنس گارڈن کے 40 فیصد رقبے پر محکمہ ٹورازم نے قبضہ جما رکھا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی میں 8 بڑے پارکوں کی زمین پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ پارکس کی کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ ٹاسک فورس کو دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ہل پارک کی زمین پر 42 مکان اور 6 ہوٹل کی الاٹمنٹ کی ہے جبکہ 2 مساجد ، تھیٹر اور سوئمنگ پول کے لیے جگہ دی گئی، پی ای سی ایچ سوسائٹی نے بھی ہل پارک کی زمین پر 7 پلاٹ غیر قانونی الاٹ کیے، عزیز بھٹی پارک میں کے ڈی اے الاٹمنٹ سے تقریبات کیلیے کسٹم کلب بنایا گیا۔


دوسری جانب سہراب گوٹھ میں سٹی پارک اور پاک کالونی میں نیشنل پارک پر لینڈ مافیا کا قبضہ ہے، اولڈ کلفٹن کا پارک بھی قبضہ مافیا نے ہتھیا رکھا ہے، کڈنی ہل احمد علی پارک کی اراضی پر لینڈ مافیا اور واٹربورڈ قابض ہیں جب کہ برنس گارڈن کے 40 فیصد رقبے پر محکمہ ٹورازم نے قبضہ جما رکھا ہے۔

 
Load Next Story