اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان اوربھارت ایونٹ میں ایک بار پھرمدمقابل ہوں گے

ایونٹ کا فائنل میزبان ملائیشیا، آسٹریلیا جبکہ جنوبی کوریا اورنیوزی لینڈ کے درمیان تیسری پوزیشن کا میچ کھیلا جائے گا۔

اذالان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں 5ویں پوزیشن کے لئے اتوار کو پاکستان اور روایتی حریف بھارت کا آمنا سامنا ہوگا۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اورجنوبی کوریا کا میچ 2-2گول سے برابررہنے کے بعد اب قومی ٹیم ایک بار پھر روایتی حریف بھارت سے پانچویں پوزیشن کے لئے میچ کھیلے گی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں پاکستان اورجنوبی کوریا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، کھیل کے 17 ویں منٹ میں سلمان حسین نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی جوکہ پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔


دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی کوریا نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا، جس کے بعد حسیم خان نےایک بار پھر گول کرکے قومی ٹیم کو برتری دلائی ۔ کھیل کے 53 ویں منٹ میں کوریا نے گول کرکے مقابلہ 2-2گول سے برابرکردیا

ایونٹ کا فائنل میزبان ملائیشیا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ تیسری پوزیشن کے لئے جنوبی کوریا اورنیوزی لینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story