پاکستان ہاکی میں بھی تنہائی کا شکار ہونے لگا

بھارت کا کاری وار، ورلڈ کپ آفیشلز میں پاکستانیوں کونظر انداز کردیا گیا


Sports Reporter December 22, 2017
میگا ایونٹ کیلیے ایف آئی ایچ نے 19ممالک کے25 آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے، لیکن ان میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں۔ فوٹو:فائل

بھارت نے آئندہ برس شیڈول ہاکی ورلڈ کپ کیلیے پاکستان کے میچ آفیشلز کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔

سیاست کے بعد بھارت پاکستان کو کھیلوں میں بھی عالمی سطح پر تنہا کرنے کی منصوبے پر عمل پیرا ہے، آئندہ برس پاکستان میں شیڈول ایمرجنگ کرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی پر سوالیہ نشان لگانے کے بعد اب ہاکی ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی امپائرز کی خدمات حاصل کرنے کے قابل ہی نہ سمجھا گیا۔


ذرائع کے مطابق نریندر بٹرا جو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستانی امپائرز کو میگا ایونٹ سے دور رکھا۔ یاد رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ اگلے سال 28 نومبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کیلیے ایف آئی ایچ نے 19 ممالک کے 25 آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے لیکن ان میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیکنیکل آفیشلز کی ڈیولپمنٹ پر توجہ نہیں دی اورآفیشلز کو اہمیت نہ دینے کی وجہ سے ایف آئی ایچ نے بھی لفٹ نہیں کرائی۔ امپائر حیدر رسول گزشتہ سال بین الاقوامی سطح پر کئی ایونٹس میں امپائرنگ کرچکے ہیں جن میں ایف آئی ایچ کے ایونٹس بھی شامل ہیں۔ حیدر رسول ورلڈ کپ کے پینل میں شامل ہوسکتے تھے لیکن پی ایچ ایف انھیں پینل میں شامل نہ کراسکی۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں