انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو 19 مارچ کو طلب کرلیا

ایک نشان کی خواہشمند جماعتوں کے نمائندوں کے درمیان اتفاق نہ ہو سکا تو ان کے درمیان قرعہ اندازی کرائی جائے گی۔


ویب ڈیسک March 16, 2013
ملک بھر کی 118سیاسی جماعتوں نےالیکشن کمیشن کو انتخابی نشانات کیلیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی الاٹمنٹ کے لئے سیاسی جماعتوں کو 19 مارچ کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جو جماعتیں درخواستیں دینے کے باوجود انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے موقع پر اجلاس میں شریک نہیں ہوں گی، الیکشن کمیشن کو حق ہوگا کہ ان نشانات کو اجلاس میں موجود جماعتوں کی جانب سے ان کی خواہش اور درخواست کی روشنی میں الاٹ کیا جائے۔

ایک ہی نشان کے لئے ایک سے زائد جماعتوں کی درخواستوں پر اجلاس میں موجود جماعتوں کے نمائندوں کے درمیان اتفاق نہ ہو سکا تو ان کے درمیان ٹاس یا قرعہ اندازی کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر کی 118 سیاسی جماعتوں نےالیکشن کمیشن کوانتخابی نشانات کیلیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں