نیو کراچی میں پولیس موبائل پر بم حملہ ایم کیو ایم لندن کے 3 کارندے گرفتار

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بم پھینکا جو پھٹ نہیں سکا، حملہ آور تعاقب کے بعد پکڑے گئے


Staff Reporter December 22, 2017
شہر کے دیگر علاقوں سے 13 ملزمان گرفتار، اسلحہ، چرس اور موٹر سائیکلیں برآمد۔ فوٹو:ایکسپریس/فائل

KHYBER AGENCY/ PESHAWAR: نیو کراچی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کر کے دستی بم سے حملہ بھی کیا تاہم خوش قسمتی سے وہ پھٹ نہیں سکا۔

ایس ایچ او نیو کراچی ایاز بروہی نے بتایا کہ انھیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان دہشتگردی کی واردات کیلیے نکلے ہیں۔اس دوران نیو کراچی سیکٹر الیون جے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 3 مشتبہ افراد کو پولیس نے رکنے کا اشارہ دیا تو انھوں نے فائرنگ شروع کر دی اور موبائل پر دستی بم بھی پھینکا جو خوش قسمتی سے پھٹ نہیں سکا تاہم فائرنگ کے نتیجے میں پولیس موبائل نمبر SPC-471کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی تاہم پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے بعد تینوں ملزمان فرحان دانش، کاشف جیلانی اور ذیشان خان کو گرفتار کر کے 3 دستی بم، ایک ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ایس ایچ او ایاز بروہی نے بتایا کہ فرحان دانش اور کاشف جیلانی کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے اور وہ نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی کے رہائشی ہیں جبکہ ملزم ذیشان کٹی پہاڑی کا رہائشی ہے۔

دوسری جانب خواجہ اجمیر نگری پولیس نے 3 ملزمان کامران ، عبدالشکور اور نعمان کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول، گولیاں، چرس اور تیموریہ کے علاقے سے چوری کی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ادھر کلری پولیس نے طلب حسین اور اسد اللہ سمیت 3 ملزمان ، سمن آباد پولیس نے ایک ملزم ساجد خان عرف ٹربو ، سپر مارکیٹ پولیس نے نعیم ، عزیز بھٹی پولیس نے جعلسازی کے الزام میں عزیز اور اس کے بیٹے تنزیل کو گرفتارکرلیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں