پنجاب میں کرسمس پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام داعش کے 3 دہشتگرد گرفتار
دہشت گرد کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی حکام
LOS ANGELES:
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب میں کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے مظفرگڑھ کے علاقے روالے والہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم برآمد کرلیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور اوکاڑہ سے ہے اور وہ کالعدم تنظیم داعش کے کارندے ہیں۔
گرفتار دہشت گردوں میں محمد نوید ، شاہد نفیس اور محمد ارشد شامل ہیں۔ ڈی پی او مظفر گڑھ اویس احمد نے بتایا کہ ملزمان کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔