بلوچستان میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

دہشت گرد مقامی لوگوں کو خوفزدہ کر رہے تھے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک December 22, 2017
دہشت گرد مقامی لوگوں کو خوفزدہ کر رہے تھے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے سبی کے شمال میں پہاڑی علاقوں میں آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جو مقامی لوگوں کو خوفزدہ کر رہے تھے۔ فورسز نے دوسری کارروائی تربت کے علاقے گندمگوزی کاؤر میں کی جہاں جھڑپ میں مزید دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کوئٹہ میں چرچ پر خودکش حملے اور تربت میں فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 20 نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات کو سخت کردیا ہے اور بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں