قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خود کش حملہ6 اہلکار ہلاک

طالبان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملوں کی دھمکی دی ہے


ویب ڈیسک December 22, 2017
طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،فوٹو:انٹرنیٹ

DOUALA, CAMEROON: افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خودکش کاربم دھماکے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے ضلع میوند میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز سے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھر گاڑی ٹکرادی۔ ضلعی پولیس چیف محمد سلطان کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو پہلی سیکورٹی چیک پوسٹ پر روکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بچ نکلا اور دوسری چوکی پر اہلکاروں نے اسے روکا تو اس نے تیز رفتار گاڑی عمارت سے ٹکرادی، حملے میں کم از کم 3 ہزار کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پولیس افسران سمیت6اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 5زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: افغان صوبے قندھارمیں فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 45 اہلکار ہلاک

پولیس چیف نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ خودکش حملہ اس قدر شدید تھا کہ ہیڈکوارٹرز کی عمارت مکمل طورپر تباہ ہوگئی جب کہ متصل عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے مقامی تھے جو عرصہ دراز سے ہیڈ کوارٹرز میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد علاقے میں سرکاری تنصیبات اور پولیس تھانوں کی سیکورٹی مزید سخت کرتے ہوئے اضافی پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب طالبان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |