بُرے وقت سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہوں وہاب ریاض

اللہ نے چاہا تو جلد قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاؤں گا، فاسٹ بولر قومی کرکٹ ٹیم


Sports Reporter December 22, 2017
ٹی 10 کرکٹ لیگ کا تجربہ بہت دلچسپ رہا، وہاب ریاض . فوٹو : فائل

KARACHI: پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے کوشاں فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ اچھا برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے اور میں بھی بُرے دور سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ لوگ مجھ سے اچھی کار کرد گی کی توقعات رکھتے ہیں، بدقسمتی سے پچھلے دنوں میری پرفارمنس بہتر نہ رہی، لیکن میں بھر پور محنت کر رہا ہوں، امید ہے کہ جلد ہی پاکستان ٹیم میں شامل ہو جاؤں گا کیوں کہ اچھا اور برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے، میں بھی بُرے دور سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ناقص کارکردگی پر وہاب ریاض نے قوم سے معافی مانگ لی

ایک سوال کے جواب میں فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹی 10 کرکٹ لیگ کا تجربہ بہت دلچسپ رہا، مجھے اس نئی طرز کی کرکٹ کھیل کر بہت مزا آیا، ٹی 10 کرکٹ میں کھلاڑیوں کو کو اپنی اہلیت اور صلاحیت کا اندازہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |