نیب کا ہاسٹل پر قبضہ سپریم کورٹ نے رپورٹ طلب کرلی
احتساب عدالتیں ایک ماہ میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل ہوجائینگی، قبضہ ختم کردیا جائیگا، نیب
سپریم کورٹ نے میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر نیب کے قبضے سے متعلق کیس میں کرائے کی ادائیگی کی ہدایت کر کے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پیر کو نیب کے نمائندے نے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کو بتایا کہ احتساب عدالتیں ایک ماہ کے اندر جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل ہو جائیں گی اور ہاسٹل پر قبضہ ختم کر دیا جائے گا۔
عدالت نے آبزر ویشن دی کہ جتنا عرصہ ہاسٹل پر قبضہ رکھا گیا اس کا کرایہ ادا کر نا پڑے گا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ کم ازکم قبضہ گروپ اور نیب میں کچھ فرق تو ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تمام ذمے داران سے رقم لے کر کرایہ ادا کیا جائے۔ سماعت آٹھ اگست کو پھر ہوگی۔