منشیات سپلائی کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار کرسٹل آئس اور گردا برآمد

گرفتار ملزمہ ڈیفنس اور کلفٹن میں ہونے والی ڈانس پارٹیوں میں منشیات سپلائی کرتی تھی، انسپکٹر شاہد

گرفتار ملزمہ ڈیفنس اور کلفٹن میں ہونے والی ڈانس پارٹیوں میں منشیات سپلائی کرتی تھی، انسپکٹر شاہد۔ فوٹو: ایکسپریس

کلفٹن پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والی خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے کرسٹل، آئس اور گردا برآمد کرلیا۔


ایس ایچ او کلفٹن انسپکٹر شاہد نے بتایا کہ پولیس نے منشیات فروش خاتون صبا اور اس کے ساتھی شبیر کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں کرسٹل ، آئس اور گردا برآمد کرلیا، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ ڈیفنس اور کلفٹن میں ہونے والی ڈانس پارٹیوں میں منشیات سپلائی کرتی تھی جبکہ وہ سائٹ کے علاقے میٹروول کی رہائشی ہے ۔

انسپکٹر شاہد نے مزید بتایا کہ ملزمہ منشیات کی سپلائی میں اپنے ساتھی شبیرسے مدد حاصل کرتی تھی جبکہ پولیس گروہ میں شامل دیگر ملزمان کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے کہ انھیں مذکورہ منشیات کہاں سے ملتی ہے اور انھوں نے کن کن ڈانس پارٹیوں میں منشیات سپلائی کی ہے۔
Load Next Story