افغانستان خودکش دھماکے میں صوبائی پولیس چیف سمیت2ہلاک

دھماکے میں 3 افراد زخمی، طالبان نے ذمے داری قبول کرلی، نیٹو فورسزکا حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ


Online August 07, 2012
دھماکا صوبہ گوہر میں ہوا، 3 افراد زخمی، طالبان نے ذمے داری قبول کرلی، نیٹو فورسزکا حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ, فوٹو فائل

افغانستان میں خود کش حملے کے دوران صوبائی پولیس کے چیف سمیت دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، دھماکہ صوبہ گوہر میں اس وقت کیا گیا جب ایک خود کش حملہ آور نے گورنر ہائوس کے سینئر اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا، حملے میں صوبائی پولیس چیف سمیت دو افراد موقع پر ہلاک جبکہ گورنر ہائوس کے تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے،

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خود کش حملہ نہیں تھا بلکہ ایک گدھے پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کے ساتھ کھڑا کیا گیا تھا اور جوں ہی صوبائی حکام کی گاڑی گیٹ پر پہنچی تو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکاخیز مواد کو اڑا دیا گیا، طالبان نے دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔

دریں اثنا نیٹو فورسز نے فضائی حملے اور دیگر کارروائیوں کے دوران حقانی نیٹ ورک کے ایک رہنما کو ہلاک جبکہ طالبان رہنماکو گرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے، دوسری جانب صوبہ ہلمند میں11افغان پولیس اہلکار طالبان کے ساتھ مل گئے ہیں۔ علاوہ ازیں صدر کرزئی نے دوست ممالک کی جانب سے افغانستان کو فراہم کی جانے والی معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں