عالمی نیشنل بریک فاسٹ ڈے میں مکڈونلڈز پاکستان کی شمولیت

کل کسٹمرز کو ناشتے کے اوقات صبح 6 تا 10 بجے ایک ہزار فری ایگ مک مفن دیے جائیں گے۔

ثابت کردینگے مکڈونلڈز جیسا کوئی نہیں، پورے سال ناشتے کی پروموشنز پر توجہ ہوگی، جمیل مغل۔ فوٹو: فائل

مکڈونلڈز پاکستان بھی ایشیا، مشرق وسطیٰ اورافریقہ میں موجود مکڈونلڈزکے ان 5 ہزار ریسٹورنٹس کے ساتھ 18 مارچ کو اپنے کسٹمرزکوناشتے کے اوقات (صبح 6 بجے سے 10 بجے تک) میں ایک ہزارفری ایگ مک مفن پیش کرے گا، اس خاص دن کومکڈونلڈزنے نیشنل بریک فاسٹ ڈے کا نام دیا ہے۔

نیشنل بریک فاسٹ ڈے میں مکڈونلڈز ریسٹورنٹس کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے، پورے ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں مکڈونلڈز اپنے 5 ملین کسٹمرزکویہ فری ناشتہ پیش کرے گا، اس صبح پاکستان میں بھی مکڈونلڈز کے وہ ریسٹورنٹس جو اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں ایک ہزار سے زائد کسٹمرز کو ایگ مک مفن کا فری ناشتہ پیش کریں گے۔




اس بارے میں مکڈونلڈز پاکستان کے مارکیٹنگ ڈائریکٹرجمیل مغل کا کہنا ہے کہ ہم کسٹمرزکی اتنی بڑی تعداد کوServe کرنے پر فخرمحسوس کرتے ہیں اور ہم اپنے مصروف کسٹمرزکاخیال رکھتے ہیں اس لیے چاہتے ہیں کہ وہ اپنے دن کی مزیدار شروعات مکڈونلڈزسے کریں کیونکہ یہ Affordable اوربہترین فیملی ریسٹورنٹ ہے،18 مارچ کو ہم یہ بھی مثال پیش کرنا چاہتے ہیں کہ مکڈونلڈزکے جیسا کوئی نہیں ہے۔

اس بارے میں مزیدبات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بریک فاسٹ مکڈونلڈزکاانتہائی اہم بزنس ہے اور مکڈونلڈز پاکستان میں ایک اہم مقام بھی رکھتا ہے چنانچہ ناشتے کی بھرپور پذیرائی کے لیے 2013 میں پورے سال ناشتے کی پروموشنز پر خاص توجہ دی جائے گی۔ ایگ مک مفن مشہور ناشتہ ہے جو تازہ انڈے، چکن رول اورپنیرکے سلائس سے تیارکیا جاتاہے، یہ 1971 میں پہلی بار امریکا میں متعارف ہوئے تھے اور تب سے اس کے مختلف آپشنزکی مجموعی تعداد دنیا بھرمیں 1.2 ارب سالانہ سے زیادہ ہوچکی ہے۔
Load Next Story