نگراں وزیراعظم کی تقرری حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 4 نام فائنل کرلئے

حکومت کی جانب سے نامزد کردہ ناموں میں فاروق ایچ نائیک، سید خورشید شاہ، چوہدری شجاعت حسین اور غلام احمد بلور شامل ہیں۔

17 مارچ کی رات تک حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا جائے گا۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں قائم ہونے والی پارلیمانی کمیٹی کے لئے حکومت نے 4 نام فائنل کرلئے ہیں۔


حکومت کی جانب سے ممکنہ پارلیمانی کمیٹی کے لئے نامزد کردہ ناموں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور سید خورشید شاہ، مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 19 مارچ کی رات تک حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا جائے گا، جس میں حکومت اور اپوزیشن کے 4،4 ارکان شامل ہوں گے تاہم ابھی تک اپوزیشن کی جانب سے کمیٹی کے لئے نام پیش نہیں کیے گئے ہیں۔
Load Next Story