اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کریں

پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر شمالی کوریا کو مزید سزاؤں اور تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکا


ویب ڈیسک December 23, 2017
پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر شمالی کوریا کو مزید سزاؤں اور تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکا فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربوں کے جواب میں اس پر مزید سخت پابندیاں لگانے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قرارداد کے تحت شمالی کوریا کی تمام پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 90 فیصد کمی کی جائے گی، جب کہ شمالی کوریا کی مصنوعات درآمد کرنے کے لیے سلامتی کونسل سے منظوری لینا ضروری ہوگا۔

امریکا کی جانب سےپیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 50 ہزار سے 80 ہزار شمالی کوریائی باشندے چین میں اور لگ بھگ 30 ہزار سے زائد روس میں کام کر رہے ہیں، ان افراد کی بھیجی جانے والی رقوم شمالی کوریا کی حکومت اپنے غیر قانونی پروگراموں کے وسائل کے طور پر استعمال میں لیتی ہے۔

چین اور روس جو کہ شمالی کوریا کے بڑے تجارتی پارٹنر ہیں، انہوں نے بھی اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ، جس کے تحت شمالی کوریا کے بیرون ملک کام کرنے والے شہریوں کی طرف سے اپنے ملک کو بھیجے جانے والے مالی وسائل کو بھی روکا جائے گا۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ 'ان پابندیوں سے شمالی کوریا کو واضح پیغام دیا جائے گا کہ مزید خلاف ورزی کرنے پراسے مزید سزائیں اور علیحدگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا پر پہلے ہی امریکہ، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی جانب سے کافی پابندیاں لگائی جا چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں