طاہر القادری نے آل پارٹیز کانفرنس موخر کردی

طاہرالقادری کے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلی فون پر رابطے، اے پی سی میں شرکت کی دعوت۔


ویب ڈیسک December 23, 2017
طاہرالقادری کے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے، اے پی سی میں شرکت کی دعوت۔ فوٹو: فائل

MUMBAI: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) موخر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس موخر کردی ہے۔ عوامی تحریک کے زیراہتمام اے پی سی اب 28 کی بجائے 30 دسمبر ہفتے کو ہوگی۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلی فون پر رابطے کرکے انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اے پی سی میں مسلم لیگ (ن) کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن پر طاہر القادری کا اے پی سی بلانے کا اعلان

طاہر القادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مورد الزام ٹہراتے ہوئے شہباز شریف سمیت پوری پنجاب حکومت کو 31 دسمبر تک مستعفی ہونے کی مہلت دی ہے۔ واضح رہے کہ 17 جون 2014ء کو ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے دو خواتین کارکنوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 90 سے زائد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں