بھارت میں بس دریا میں گرنے سے 32 مسافر ہلاک
حادثہ بس ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
FAISALABAD/لاہور:
بھارتی ریاست راجستھان میں بس تیز رفتاری کے باعث دریا میں گرنے سے 32 مسافر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے مادھوپور میں تیز رفتار مسافر بس ایک اور بس کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کے دوران بے قابو ہوکر دریائے بناس میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 32 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
راجستھان کی وزیراعلیٰ واسندھرا راجے نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔