غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید
قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا
غزہ میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف مظاہروں کے دوران صیہونی فوج کی فائرنگ سے مزید دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے نے فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی سرحد کے قریب قابض صیہونی فوج نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے دو نوجوان شہید جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔غزہ کے علاوہ مغربی کنارے کے تمام سات بڑے شہروں اور مشرقی بیت المقدس میں بھی اسرائیل اور امریکا مخالف مظاہروں میں کم از کم پانچ فلسطینیوں کے زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیئے جانے کے بعد پورے عالم اسلام میں بے چینی کی لہر پائی جاتی ہے، اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی مذمتی قرارداد منظور ہوچکی ہے۔