سندھ اورپنجاب کے احتساب میں زمین آسمان کا فرق ہے خورشید شاہ

نوازشریف کواپنی گفتگو میں دھمکی آمیز لہجے سے پرہیز کرنا چاہیے، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک December 23, 2017
ہمیں نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے اچھی امیدیں ہیں، خورشید شاہ فوٹو: فائل

KARACHI: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ اورپنجاب کے احتساب میں زمین آسمان کا فرق ہے لیکن ہمیں نیب چیئرمین سے اچھی امیدیں ہیں۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کو اپنی گفتگو میں دھمکی آمیز لہجے سے پرہیزکرنا چاہیے، اداروں سے جنگ مناسب نہیں، اس سے ملک کو نقصان ہوسکتا ہے، عمران خان کی عمر 66 برس ہے، وہ اورمیں ہم عمرہیں، وہ پہلے خیبر پختونخوا پر توجہ دیں، پھر انہیں سندھ آنا چاہئے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ اورپنجاب کے احتساب میں زمین آسمان کا فرق ہے لیکن ہمیں نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے اچھی امیدیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام پرامن ہے لیکن صدرٹرمپ دنیا کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں