بھارت نے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کی آمد سے آگاہ کردیا دفتر خارجہ

دونوں خواتین 25 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گی اور ملاقات کے بعد اسی دن واپس روانہ ہوجائیں گی، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک December 23, 2017
بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر بھی دونوں خواتین کے ہمراہ ہوں گے، دفترخارجہ ۔ فوٹو : فائل

بھارت نے دفتر خارجہ کو کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کی آمد سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کی آمد سے متعلق بھارت نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے جس کے مطابق دونوں خواتین 25 دسمبر کو کمرشل فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گی، بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، ملاقات کے بعد دونوں خواتین اسی دن واپس بھارت روانہ ہو جائیں گی۔



دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات دفتر خارجہ میں رکھی گئی ہے، ملاقات کا دورانیہ 15 منٹ سے ایک گھنٹے تک محیط ہوسکتا ہے۔ میڈیا کوریج کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے، میڈیا کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کی آمد اور روانگی کی کوریج بھی کرسکے گا، اس ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو دفتر خارجہ جاری کرے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو ویزا جاری

دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے لیے کلبھوشن کو دفترخارجہ لانے کے لیے سیکیورٹی پلان تشکیل دینا ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ 25 دسمبرکو پاکستان آئیں گی

واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016ء میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر فوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں