ایکشن فلموں میں کردار نبھانا چاہتی ہوںکترینہ کیف

چاہتی ہوں کہ لڑائی ، مارکٹائی اور خطرناک کرتب والے کردار ادا کروں ، کترینہ کیف


Net News March 17, 2013
یکسانیت سے اکتا گئی ہوں ، کترینہ کیف۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ اب زیادہ تر ایکشن فلمیں کرونگی ۔

انھوں نے کہا کہ یکسانیت نہیں چاہتی ۔رومانوی کردار بھی کرتی رہوں گی ۔بھارتی اخبار کے مطابق اداکارہ چاہتی ہیں لڑائی مارکٹائی اور خطرناک کرتب والے کردار ادا کریں وہ ان دنوں دھوم 3اور بنگ بنگ میں کردار ادا کر رہی ہیں جو ایکشن سے بھرپور فلمیں ہیں وہ دھوم 3میں عامر خان کے ہمراہ اور بنگ بنگ میں ہریتک روشن کے مقابل آ رہی ہیں۔

2

ان فلموں میں کترینہ نے ایسے ایسے دلیرانہ سین اپنے اوپر فلمائے ہیں جنھیں دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے بنگ بنگ جو ہالی وڈ کی فلم نائٹ اینڈ ڈے سے متاثر ہو کر بنائی جا رہی ہے کو ہندستانی نمائش بینوں کے لیے تبدیل کر کے ایک مزاحیہ فلم بنادی گئی ہے جس میں مزاح کے ساتھ ساتھ ایکشن بھی ہے جس کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم کے سلسلے میں بہت زیادہ پرجوش ہیں جب کہ دھوم 3میں عامر خان کے ساتھ کترینہ کردار کرتے ہوئے بہت زیادہ خوش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں