جعل سازی کیس میں ملزم کو ایک ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ

جرمانہ احتساب عدالت کی تاریخ کی بڑی سزاؤں میں سے ایک ہے۔


ویب ڈیسک December 23, 2017
جرمانہ احتساب عدالت کی تاریخ کی بڑی سزاؤں میں سے ایک ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: احتساب عدالت نے لوگوں کو کویتی دینار دوگنا کرنے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے گروہ کے ایک ملزم کو ایک ارب 61 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورکی احتساب عدالت نے جعل سازی کیس میں ملزم کو 44 لاکھ 35 ہزار814 کویتی دینار جرمانے کی سزا سنادی جو پاکستانی کرنسی میں ایک ارب 61 کروڑ سے زائد رقم بنتی ہے۔

عدالت نے ڈبل شاہ طرز پر لوگوں کو کویتی دینار دوگنا کرنے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے گروہ کے ایک کارندے یعقوب پر جرم ثابت ہونے کے بعد سزا سنائی۔ یعقوب پر کیا گیا جرمانہ احتساب عدالت کی تاریخ کی بڑی سزاؤں میں سے ایک ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایک گروہ نے سادہ لوح لوگوں کو کویتی دینار دوگنا کرنے کا جھانسہ دے کر اربوں روپے ہتھیا لیے تھے۔ اسکنیڈل میں ملوث 3 ملزمان کی عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دے دیا گیا جب کہ ایک ملزم پہلے ہی پلی بارگین کر چکا ہے، یعقوب کے خلاف مقدمہ 2006 سے زیر سماعت تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں