شیرشاہ میں حادثہ میاںبیوی وبیٹی سمیت 4 افراد ہلاک

بحریہ کے افسراہلخانہ کے ساتھ جیپ میں جارہے تھے،سڑک پرکھڑے ٹریلرسے ٹکراگئے۔

بحریہ کے افسراہلخانہ کے ساتھ جیپ میں جارہے تھے،سڑک پرکھڑے ٹریلرسے ٹکراگئے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سائٹ ایریا میں ٹریفک حادثے میں پاک بحریہ کے افسر ،اہلیہ اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ان کے 3بچے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شیرشاہ میں مقامی موٹر ساز کمپنی کے دفتر کے قریب تیز رفتار جیپ سڑک کے کنارے کھڑے کنٹینر ٹریلر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے ،ہلاک اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایاگیا۔




جسکے بعد انھیں پی این ایس شفا منتقل کردیا گیا ، اے ایس پی سائٹ علی آصف کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پاکستان بحریہ کے افسر ایس ڈی او 40 سالہ فاروق ولد اللہ دین ، ان کی اہلیہ 35 سالہ رضیہ ، 6 سالہ بیٹی مصباح اور ان کا ڈرائیور صفدر شامل ہیں جبکہ حادثے میں ان کے 3 بچے 9 سالہ اسریٰ ، 5سالہ یاسین اور 4سالہ زین زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمیوں کو پہلے سول اسپتال اور اس کے بعد پی این ایس شفا لے جایا گیا ، انھوں نے بتایا کہ پاک بحریہ کے افسر اپنے اہل خانہ اور ڈرائیور کے ہمراہ گزشتہ روز علی الصبح لاہور جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے اور سائٹ ایریا میں سڑک کے کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئے،اے ایس پی کا کہنا تھا کہ ٹریلر ٹائی راڈ کھل جانے کے باعث خراب حالت میں سڑک پر کھڑا تھا جس سے تیز رفتار جیپ آکر ٹکرا گئی،ہلاک ہونے والے افراد آگرہ تاج کالونی میں واقع نیول فلیٹس کے رہائشی تھے۔
Load Next Story